ڈوگرہ تا شین کمر تمام آفریدی قوم کی مشترکہ سڑک ہے ،محبت آفریدی

ڈوگرہ تا شین کمر تمام آفریدی قوم کی مشترکہ سڑک ہے ،محبت آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان )باڑہ پریس کلب میں ملک دین خیل قوم نے سڑک کی روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر دیا ۔ جس میں انہوں نے حکومت سے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ۔پریس کانفریس سے حاجی صحبت آفرید ی نے کہاں کہ ڈوگرہ تا شین کمر تمام آفریدی قوم کا مشترکہ روڈ ہیں جن کی اپنی ایک تاریح ہے اس روڈ کو 1974 میں بنایا گیا تھا ۔ اس روڈ سے تمام آفریدی قوم کو فائدہ حاصل ہوگا ہم کسی اور روڈ کو بنانے کی مخالفت نہیں کرتے ہے لیکن ہم ایمرجنسی بنیاد پر روڈ کو بنانے کا مطالبہ کرتے ہے ااس کے حوالے سے ہم نے پہلے بھی حکام سے بات کی ہے او ر انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس کو پہلے بنائے گے لیکن اس کو نظرانداز کر نا نا انصافی ہے اس روڈ کے بنانے سے تیراہ میدان تک کا فاصلہ بہت حد تک کم ہو جائے گا ۔حکومت سے مطالبہ کر دیا کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور اس کو پہلے بنایا جائے اگر ہمارے مطالبات نہیں ماننے گئے تو ہم پرامن احتجاج کے ساتھ اسلام آباد میں مظاہرہ کرینگے اور قانونی چارہ جوئی کا راستہ بھی اختیار کرینگے ۔