احتساب عدالت نے نیب کو شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب)کو شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب) نے شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہبازشریف کے اثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، شہبازشریف،حمزہ،سلمان شہبازکیخلاف تحقیقات جاری ہیں ،شہبازشریف کے خلاف ضمنی ریفرنس جلد دائر کردیا جائے گا،نیب کو شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے،احتساب عدالت نے شہبازشریف کے آمدن سے زائداثاثوں کی تحقیقات کی درخواست منظورکر لی اور نیب کو صدر ن لیگ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔