شہید بھٹو ایک شخصیت نہیں،ایک نظریہ تھے، سعید غنی

  شہید بھٹو ایک شخصیت نہیں،ایک نظریہ تھے، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے بلکہ ان کے نقش قدم پر چل کہ ملک میں جمہوریت کو مضبو ط کیا جائے۔سابق وزیراعظم اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی عوام میں ناامیدی، غربت اور محرومیت ختم کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو ایک شخصیت کا نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظریہ کا نام تھا۔ صو بائی وزیر اطلات کا کہنا تھا کہ یہ شہید ذوالفقارعلی بھٹوہی تھے جنہوں نے اس ملک کو حقیقی جمہوریت اور متفقہ آئین دیا۔
سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -