بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت؟ وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیا

بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت؟ وکلاء اور انصاف ...
بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت؟ وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آئی این پی) بانی پی ٹی آئی  عمران خان  کی اہلیہ  بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف کے سیاسی امور کے بعد مبینہ طورپر قانونی معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہوئے وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع  نے بتایا ہے کہ  بشریٰ بی بی نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلاء کی فہرست منگوا لی ہے، قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلاء کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلاء کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق  روازں  ہفتے کے پی کے وکلا ءعہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی، بشریٰ بی بی نے وکلاء کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشری بی بی کو بریف کیا۔رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے نے اس حوالے سے کسی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا  ۔

مزید :

قومی -