بھارت میں اونچی ذات کے ہندو کی دلت لڑکی سے  زیادتی، متاثرہ کی والدہ کا بیان بھی آگیا

بھارت میں اونچی ذات کے ہندو کی دلت لڑکی سے  زیادتی، متاثرہ کی والدہ کا بیان ...
بھارت میں اونچی ذات کے ہندو کی دلت لڑکی سے  زیادتی، متاثرہ کی والدہ کا بیان بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں اونچی ذات کے ہندو نے دلت لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دلت ہونیکی وجہ سے میری بیٹی کو اونچی ذات کے ہندوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،واقعہ کا ذمہ دار میری بیٹی کو ہی قرار دیتے ہوئے ہمیں گائوں والوں نے علاقہ بدر کردیا،مودی سرکار سے انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں۔

ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اونچی ذات کے ہندو دلت خواتین کیخلاف جنسی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں،ہمیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے یا گائوں چھوڑنے پر مجبور کردیا جاتا ہے،بھارتی آئین میں جنسی زیادتی کے قوانین موجود ہیں مگر پوری طرح نافذ نہیں، سینکڑوں دلت خواتین ہندو انتہا پسندوں کی ہوس کا نشانہ بن چکی ہیں۔

 آکسفورڈ ہیومن رائٹس ہب کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت کا نظام عدل بری طرح فیل ہوچکا ہے،جنسی زیادتی کرنے والے افراد کو سزا نہیں ملتی جبکہ متاثر خاندان انصاف کیلئے ٹھوکریں کھاتے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ دلت کو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔

مودی کی سرپرستی میں بھارتی عدالتی نظام دلتوں کو حقوق فراہم کرنے میں ناکام رہا،بھارت میں اقلیتی خواتین بالخصوص دلت خواتین کیخلاف جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ مودی سرکار کے دور میں خواتین غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -