چکوال:طالبعلم سے معلم کی مبینہ زیادتی
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) چکوال میں مدرسے کے طالب علم سے معلم کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے زیادتی کے بعد بچےکے مدرسہ چھوڑنے پرپابندی لگادی تھی، 25 روزکے بعد بچےنے مدرسے سے بھاگ کر گھر والوں کو زیادتی کا بتایا۔