بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے: صدر، وزیراعظم

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے: صدر، ...
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے: صدر، وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خوداریت کی قرارداد منظورہوئی تھی، بھارت نے 7 دہائیوں سے کشمیری عوام کوحق سے محروم رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرکے آبادیاتی اورسیاسی ڈھانچے کو تبدیل کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانے کی ذمہ دار ہے، عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہرسال 5 جنوری، کشمیریوں کے ” یومِ حق خود ارادیت ” کے طور پر منایا جاتا ہے، کشمیری عوام 7 دہائیوں سے خودارادیت کے حق کو استعمال نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے کشمیری عوام حق خودارادیت کااستعمال کرسکیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کرے۔