پولینڈ کی شہری خاتون نے بناءاجازت بیٹی پاکستان لانے پر شوہر کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

پولینڈ کی شہری خاتون نے بناءاجازت بیٹی پاکستان لانے پر شوہر کیخلاف عدالت کا ...
پولینڈ کی شہری خاتون نے بناءاجازت بیٹی پاکستان لانے پر شوہر کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولینڈ کی شہری خاتون نے اپنی بیٹی اجازت کے بغیر پاکستان لے آنے پر مبینہ شوہر کے خلاف پاکستانی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق پولینڈ کی شہری اننا مونیکا نے بیٹی واپس لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور بتایا کہ سندھ کا رہائشی عدیل ان کی بیٹی انیتا مریم خان کو جنوری 2022 ءمیں پاکستان لے آیا تھا۔بچی کی والدہ نے مؤقف اپنایا کہ پولینڈ کی ضلعی عدالت نے شوہرعدیل خان کی بیٹی حوالگی کی درخواست مسترد کی تھی، جس پر شوہر میرے ہسپتال داخل ہونے کے دوران پولینڈ کی شہریت رکھنے والی بیٹی کو پاکستان لے آیا، کیس پولینڈ کی عدالت میں زیرسماعت ہونے کے دوران شوہر بدنیتی سے بیٹی کو پاکستان لایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو آئی بی، ایف آئی اے اور نادرا افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جے آئی ٹی بچی اور اُس کے والد کو ٹریس کرنے کیلئے اقدامات کرے، عدیل خان اور بیٹی کا نام ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ بچی کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ مؤثر اقدامات کیے جائیں، اس کیلئے ہوم سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ بھی تعاون کریں۔