سوشل میڈیا صارف کا نیلم منیر کو شادی پر طعنہ، اداکارہ حنا رضوی کا کرارا جواب

سوشل میڈیا صارف کا نیلم منیر کو شادی پر طعنہ، اداکارہ حنا رضوی کا کرارا جواب
سوشل میڈیا صارف کا نیلم منیر کو شادی پر طعنہ، اداکارہ حنا رضوی کا کرارا جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ حنا رضوی نے نیلم منیر کی شادی پر ایک صارف کی جانب سے دیئے جانے والے طعنے کا کرارا جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین جنوری کو نیلم منیر نے  نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جو چند ہی لمحوں میں خاصی وائرل ہوگئیں، نیلم منیر کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا گیا کہ دلہا نے عربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔دونوں کا فوٹو شوٹ  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے معروف مقام برج خلیفہ پر کیا گیا، تاہم دلہے کو اس انداز میں دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا گیا کہ نیلم نے کسی عرب شخص سے شادی کی ہے اور ان کے شوہر ممکنہ طور بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔

ایک صارف نے نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے لکھا 'ہلکا ہاتھ مارنا تو سیکھا ہی نہیں ان لوگوں نے'۔

نیلم منیر کو دولت کی خاطر عربی شخص سے شادی کا طعنہ دینے والے اس صارف کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے حنا رضوی نے نیلم منیر کی حمایت کی اور لکھا کہ معاشی طور پر مستحکم شخص سے شادی کرنا گناہ نہیں ہے۔

حنا رضوی نےجواب دیا کہ اگر کوئی خاتون معاشی طور پر خود مختار شخص سے شادی کرتی ہے تو اس میں کوئی حرج یا برائی نہیں، بیوی کا حق ہے کہ وہ شوہر کے پیسوں یا دولت پر پرسکون زندگی گزارے، البتہ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ کسی بھی خاتون کی زندگی سے متعلق اس طرح کے تبصرے کریں۔

مزید :

تفریح -