80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں امدادی نہیں تاجر برادری کا سامان ہے، انجمن تاجران پاراچنار کی وضاحت آگئی

80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں امدادی نہیں تاجر برادری کا سامان ہے، انجمن ...
80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں امدادی نہیں تاجر برادری کا سامان ہے، انجمن تاجران پاراچنار کی وضاحت آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاراچنار(آئی این پی )انجمن تاجران پارا چنار  نے کہا  ہے کہ 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں سامان تاجر برادری کا ہے، حکومت اس کو امدادی قافلہ سمجھ کر اپنے نام سے منسوب کرا رہی ہے۔

صدر انجمن تاجران پاراچنار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے کروڑوں روپے سامان پر خرچ ہوئے ہیں، قافلے میں امدادی چیزیں کچھ بھی نہیں ہیں، سارا دکانداروں اور تاجروں کا سامان ہے۔

صدر انجمن تاجران نے کہا کہ قافلے میں جتنی بھی اشیا ضروریات ہیں وہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت خریدی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت جلد از جلد اس کو پاراچنار کی جانب روانہ کر دے۔