مدارس رجسٹریشن پر فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا:خالد مقبول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مدارس رجسٹریشن معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جرگے میں میزبان سلیم صافی کے ساتھ گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا معاملہ ابھی تک وزارت تعلیم کے تحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اب تک وزارت صنعت کو منتقل نہیں ہوئی ہے۔