ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینےکا معاملہ ، پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینےکے معاملے پر سابق پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینےکے معاملے پر سماعت ہوئی،عدالتی سٹاف نے پرویز الٰہی کی حاضری گاڑی میں جا کر مکمل کی،احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی،پرویز الٰہی نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔