ایک اور وعدہ پورا۔۔۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فری سولر پینل سکیم کاآغازکردیا،کن کو مفت سولر پینلز دیئے جائیں گے ؟ جانیے

ایک اور وعدہ پورا۔۔۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فری سولر پینل سکیم ...
ایک اور وعدہ پورا۔۔۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فری سولر پینل سکیم کاآغازکردیا،کن کو مفت سولر پینلز دیئے جائیں گے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سچے لوگ……سچے وعدے،مہنگی بجلی کا سستا علاج

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پوراکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کاآغازکردیا۔10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے۔ایک ہی بجلی میٹر پر اوسطاً 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے۔پنجاب میں 550 اور1100واٹس کے1 لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جون2024ء میں 200 یونٹس تک کے صارفین کوسولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے۔ سی ایم پنجاب سولر سسٹم کے حصول کیلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جا سکے گی۔چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کے لیے ویب سائٹ پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔سولر پینل میں رجسٹریشن کے لیے سرکاری نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں  میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔پنجاب کو قابل تجدیدانرجی کا ہب بنائیں گے۔زرعی ٹیوب ویل بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ طلباء کو 1  لاکھ ای بائیک دینےاور ای بسیں آنے سے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا۔