پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں،عوام 25جولائی کو صرف تیر پر مہر لگائیں گے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں،عوام 25جولائی کو صرف تیر پر مہر ...
پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں،عوام 25جولائی کو صرف تیر پر مہر لگائیں گے: بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنو عاقل(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ریلی کاجگہ جگہ شانداراستقبال کیاگیا، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی کا منشور غریب عوام کیلئے ہے ،ہم جمہوری جدوجہد کوجاری رکھیں گے۔
پنو عاقل میں کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کسان دوست اورمزدوردوست پارٹی ہے,عوام 25جولائی کو صرف تیر پر مہر لگائیں گے اور باقی سب کو مسترد کر دیں گے ، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی کا منشور غریب عوام کیلئے ہے ،ہم جمہوری جدوجہد کوجاری رکھیں گے۔