پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مین یونیورسٹی روڈ بند

پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مین یونیورسٹی روڈ بند
پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مین یونیورسٹی روڈ بند
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام ایک بار پھرسڑکوں پر نکل آئے۔

تہکال کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین یونیورسٹی روڈ بند کردیا جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،روڈ کی بندش سے شہری بھی شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔

مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پیسکو حکام مذاکرات کے لیےنہیں آتے احتجاج جاری رہے گا اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکرات دفتر میں نہیں سڑک پر ہوں گے۔