اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ
اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی میں شرکت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بیان آیا، اللہ کرے عمران خان اپنے بیان پر قائم رہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے ٹیکس کے حوالے سے بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ ’ملک میں 45 لاکھ افراد ٹیکس نہیں دے رہے، نان فائلز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، ٹیکس چوروں اور ساتھ دینےوالےافسران کو سزا دی جائے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تاجکستان انتہائی کامیاب رہا، کراچی پورٹ کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی، دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے پر بھی بات ہوئی، پاکستان اور تاجکستان کی شرکتداری کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، تجارت بڑھانے کیلئے پورٹس کا کردار بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قازقستان میں بھی وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں ہوئیں، زراعت، مائیننگ سمیت مختلف شعبوں پر بات ہوئی، جب کہ روس اور پاکستان کی تجارت بھی بڑھے گی، وزیراعظم کی پالیسیوں سے بہت فائدہ ہوا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے فلسطین پر دو ٹوک مؤقف اپنایا، شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، فلسطین کے 20 لاکھ افراد نقل مکانی پرمجبور ہیں، پاکستان، آزاد فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کانفرنس میں صرف حکومت کا مؤقف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے، یہ ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -