بلاول بھٹو سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا کی ملاقات

بلاول بھٹو سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا ...
بلاول بھٹو سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء نے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو نے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ غضنفر، دوسری پوزیشن ہولڈر سعدیہ طاہر کامران اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سیدہ سمرین آغا کو شاباش دی، اس کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو  نے پوزیشن ہولڈر عطاءاللہ، یاسمین بی بی، فاطمہ محبوب، قیام الدین، زبیدہ بی بی، عتیقہ نیاز، ثنااللہ، عتیقہ خان، خانسہ کاکڑ، اسفندیارخان، کرشمہ دیوی اور مبشر احمد کو بھی سراہا۔

بلاول بھٹو نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کیں۔