جسٹن بیبر انت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے والے مہنگے ترین گلوکار بن گئے

جسٹن بیبر انت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے والے مہنگے ترین گلوکار بن گئے
جسٹن بیبر انت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے والے مہنگے ترین گلوکار بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے گلو کار بن گئے، معاوضے میں نامور گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے .

 تفصیلات کے مطابق جسٹن بیبر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ وصول کیا ہے،جسٹن بیبر لاس اینجلس سے جوڑے کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے  لیے بھارت پہنچ چکے ہیں،ممبئی میں آج اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے جسٹن بیبر ممبئی پہنچ چکے ہیں  اور وہ آج  امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں پرفارم کریں گے . اس سے قبل جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکار ریانا نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے .

مزید :

تفریح -