ویب سیریز ’مرزا پور 3‘ ایمازون پرائم پر ریلیز

ویب سیریز ’مرزا پور 3‘ ایمازون پرائم پر ریلیز
ویب سیریز ’مرزا پور 3‘ ایمازون پرائم پر ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزا پور‘ کا تیسرا سیزن کو ایما زون پرائم پر جاری کردیا گیا ہے۔ 

 ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیزن تھری کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر سٹریم کیا جاسکتا ہے۔سیزن کے ابتدائی تبصروں یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومتا ہے۔ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں ویب سیریز کو گورمیت سنگھ اور آنند ایر نے ڈائریکشن دی ہے اور یہ دس اقساط پر مشتمل ہے۔ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -