خوش نصیب ہوں کہ ظہیر جیسا شوہر ملا، سوناکشی سنہا

خوش نصیب ہوں کہ ظہیر جیسا شوہر ملا، سوناکشی سنہا
خوش نصیب ہوں کہ ظہیر جیسا شوہر ملا، سوناکشی سنہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی تاحال میڈیا پر زیر بحث ہے۔

سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انکی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی ہوئی۔

سوناکشی اور ان کے شوہر ان دنوں سنگاپور میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہاں ایک کافی شاپ میں  موجود لوگوں نے ہمیں پیسٹریز کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات دیئے۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر کوئی جو ہمارے پاس آیا اس نے یہی کہا کہ ہم نے آپ کی شادی کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔ مجھے یہ اچھا لگا کہ ہر ایک ہماری شادی کی تقریب کا حصہ رہا، اس پر خوشی ہوئی۔ سوناکشی نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک نے میری شادی میں شرکت کی۔

مزید :

تفریح -