کونسا پاور پلانٹ کتنی مہنگی بجلی بناتا ہے؟ رپورٹ سینیٹ میں پیش

کونسا پاور پلانٹ کتنی مہنگی بجلی بناتا ہے؟ رپورٹ سینیٹ میں پیش
کونسا پاور پلانٹ کتنی مہنگی بجلی بناتا ہے؟ رپورٹ سینیٹ میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت توانائی نے بالآخرتمام فرنس آئل پر چلنے والے آئی پی پی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گیارہ آئی پی پیز 2767 میگاواٹس بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،یہ تمام پلانٹس فرنس آئل سے توانائی بنا کرحکومت کو بجلی فروخت کرتے ہیں۔یہ گیارہ پرائیویٹ پاور پلانٹس ملک میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرتے ہیں،پاورپلانٹس کے ایک یونٹ کی مجموعی قیمت اکتیس روپے سے 44 روپے تک پڑتی ہے۔دستاویزات کے مطابق صبا پاورپلانٹ کے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 43 روپے 86 پیسے ہے،صباپاور کمپنی کا معاہدہ 2029 کے آخر میں ختم ہوگا۔نارووال انرجی لمیٹڈ اور لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ کے معاہدوں کی مدت 2036 میں ختم ہوگی،نشاط چونیاں پاورلمیٹڈ، نشاط پاور لمیٹڈ، اٹلس پاورلمیٹڈ کے معاہدے 2035 میں ختم ہونگے۔نشاط چونیاں پاورپلانٹ کی ایک یونٹ بجلی کی قیمت بیالیس روپے میں پڑتی ہے،حبکوپاور کمپنی کی بجلی بھی بیالیس روپے فی یونٹ میں پڑتی ہے،حبکوپاور کمپنی، کوہ نور انرجی کے معاہدے 2027 میں ختم ہونگے۔لال پیر پاورپلانٹ اور پاک چین پاور پلانٹ کے معاہدے 2028 میں اختتام کو پہنچیں گے،اٹک جنریشن پاور کا معاہدہ 2034 میں ختم ہوگا۔

مزید :

قومی -