انسداددہشتگردی عدالت نمبر2متعدد مقدمات کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی

انسداددہشتگردی عدالت نمبر2متعدد مقدمات کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نمبر دو کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی، ڈیوٹی جج نے تھانہ رتہ امرال میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد خاطر وغیرہ تھانہ ٹیکسلا میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ مں ملوث ملزمان حسن بادشاہ وغیرہ کیسوں کی سماعت 20اور 24مارچ تک ملتوی کر دی، تھانہ کلر سیداں میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان اسرار بلال وغیرہ اور تھانہ روات میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزما ن نسیم شاہ وغیرہ کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی،تھانہ چونترہ میں درج ڈکیتی اور اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گل زر وغیرہ کیس کی سماعت 16مارچ ، تھانہ ویسٹریج میں درج قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کامران کیس کی سماعت 6مارچ ، تھانہ حضرو میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ظہیر احمد وغیرہ کیس کی سماعت 18مارچ، تھانہ ایئر پورٹ میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان صدام وغیرہ کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی کردی، ملزمان سمیع اللہ وغیرہ اور رحمان وغیرہ کیسوں کی سماعت 16اور 11مارچ تک ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف انسداددہشت گردی فورس حکام نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی اور کریکر حملہ کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کئے۔