پی ایس ایل9، ملتان سلطان کو شکست کا سامنا

پی ایس ایل9، ملتان سلطان کو شکست کا سامنا
پی ایس ایل9، ملتان سلطان کو شکست کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ  سیزن 9  کے21 ویں میچ میں ملتان سلطان کو پشاور زلمی کے ہاتھوں4رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

پشاور زلمی کے204 رنز کے جواب میں ملتان سلطان کی ٹیم مقررہ اوور میں5وکٹوں کے نقصان پر200رنز بناسکی۔کپتان محمد رضوان 32، ہینڈرکس5، ڈیوڈ میلان 19، طیب طاہر 26،خوشدل شاہ 11رنز بناکر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد60جورڈن 30رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ شروع ہوا تو اوپنرز    بابر اعظم اور صائم ایوب نے چھٹے  اوور  تک شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی سکور 84 رنز  تک پہنچا دیا تاہم آخری گیند پر صائم ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد کوہلر کیڈمور 5 ، بابر اعظم  انفرادی 64  رنز پر آؤٹ ہوئے، پہلی تینوں وکٹیں اسامہ میر کے حصے میں آئیں، حسیب اللہ 31، آصف علی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔عامر جمال اورپاول  نے20اوورز کے اختتام پر 204رنز بنالئے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں سات میچز کھیل کر 6 میں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسری جانب پشاور زلمی نے 7 میں سے صرف 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -