پی ایس ایل کے بعد قومی کرکٹرز کی فٹنس بہتر کرنے کےلیے پاک فوج سے مدد لی جائے گی

پی ایس ایل کے بعد قومی کرکٹرز کی فٹنس بہتر کرنے کےلیے پاک فوج سے مدد لی جائے ...
پی ایس ایل کے بعد قومی کرکٹرز کی فٹنس بہتر کرنے کےلیے پاک فوج سے مدد لی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہےکہ مارچ اور اپریل میں قومی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری کے لیے پاک فوج کے ساتھ ایک بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ ہمارے کھلاڑی بڑے بڑے چھکے مار سکیں۔چیئرمین پی سی بی چاہتے ہیں کہ قومی کرکٹرز اپنی فٹنس لیول اور ٹریننگ کے معیار کو بہتر بنائیں اس لیے قومی کرکٹرز مارچ اپریل میں پاک فوج کے ساتھ مل کر ٹریننگ کریں گے ۔ 

اسلام آباد میں قومی ٹیم کے کرکٹرز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے فوری بعد یہ بوٹ کیمپ شروع کیا جائے گا جس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی فٹنس میں تیزی سے بہتری آئے گی۔چئیر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب میں لاہور میں میچ دیکھ رہا تھا تو مجھے نہیں لگتا کہ کسی لوکل کرکٹر نے ایسا چھکا لگا یا ہو جو اسٹینڈ تک گیا ہو ، جب بھی اس طرح کا چھکا لگتا تھا تو میں سو چتا تھا کہ کسی غیر ملکی کھلاڑی نے چھکا مارا ہو گا۔محسن نقوی نے کہا کہ اس کے بعد بورڈ سے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر کرنے کے لیے مناسب منصوبہ مانگا۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس نیوزی لینڈ آنے والا ہے، پھر آئرلینڈ، انگلینڈ اورپھر T20 ورلڈ کپ ہو گا، ہمارے پاس ٹریننگ کے لیے بہت تھوڑا وقت ہے، ہم نے 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول (ملٹری اکیڈمی) میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ پاک فوج آپ کی تربیت میں شامل ہو گی، اور  وہ" آپ کی مدد کریں گے۔"