سانحہ کریم پارک ،فاروقی سکول کیغ ٹیچر نے غلطی سے ایک مضمون کے فقرے دوسرے ملادئیے

سانحہ کریم پارک ،فاروقی سکول کیغ ٹیچر نے غلطی سے ایک مضمون کے فقرے دوسرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(رپورٹ: یونس باٹھ) محکمہ ایجوکیشن نے شفیق آباد فاروقی سکول میں حضور پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر مبنی امتحانی ٹیسٹ پیپر کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ذمہ دار ٹیچر صفحہ بھول کر ہولی قرآن کی بقیہ تحریر مکمل کرنے کی بجائے بھکاری کی کہانی کے الفاظ شامل کرگئی ہے جو کہ اس کی بہت بڑی غلطی ہے تاہم اس نے یہ سب کچھ جان بوجھ کر نہیں کیا۔ واضح رہے کریم پارک شفیق آباد کے ایک پرائیویٹ فاروقی سکول میں بچوں کے امتحانی ٹیسٹ کا تحریری سوالنامہ جس میں ہولی قرآن پہرے میں نبی پاکﷺ کا ذکر آنے کے دوران اچانک گستاخانہ اور اشتعال انگیز الفاظ کو ساتھ جوڑ دیاگیا ہے اصل میں ہولی قرآن کا پہرہ 260 صفحہ پر ابھی چل رہاتھا اور اس کے بعد 261 پر آنے والے الفاظ ساتھ شامل ہونے تھے جو ہولی قرآن کے تھے ٹیچر جس نے سوالنامہ تیار کیا ہے وہ صفحہ 261 کو چھوڑ کر صفحہ 263 پر پہنچ گئی ۔ 263 صفحہ پر سٹریٹ بھیگر ”گلیوں میں مانگنے والا“ بھکاری کی کہانی لکھی تھی اس طرح بھکاری کے الفاظ دھوکہ باز، چوری کرنا وغیرہ نبی پاکﷺ کے ذکر کے دوران شامل ہوگئے جبکہ انگلش گرائمر کے مطابق جس میں سے یہ لئے گئے تھے ہولی قرآن کے بقیہ الفاظ نبی پاکﷺ کے ساتھ جو آئے تھے وہ غار حرا، ہدایت، پیغام اور روز قیامت کے تھے تحقیقات میں جو بات سامنے آئی ہے ٹیچر صفحہ 361 اور 362 کو چھوڑ کرسیدھی 363 پر پہنچ گئی ہے۔ تحقیقات کرنے والی ٹیم کے مطابق یہ غلطی تو بہت بڑی ہے مگر اچانک سرزر ہوئی ہے جان بوجھ کر نہیں کی گئی۔تحقیقاتی ٹیم ڈی سی او کی نگرانی میں ڈی ای او رئیس خاں پرمشتمل قائم کی گئی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -