سپیکر کی این اے 13 کو بلا تعطل و امتیاز کے گیس فراہم کرنے کی ہدایت

سپیکر کی این اے 13 کو بلا تعطل و امتیاز کے گیس فراہم کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے سوئی نادرن گیس پائپ لائیزکے اعلیٰ حکام کو NA-13صوابی میں بلاکسی امتیاز و تفریق اور ہنگامی بنیادوں پر گیس کی سپلائی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ سپیکر ہاؤس پشاور میں آج ہونے والے سوئی نادرن گیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں سپیکر اسد قیصر کو کام کی رفتاراور اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سوئی نادرن گیس کے اعلیٰ افسران جن میں اعظم خان سینئر جنرل منیجر ،خرم ایوب چیف انجینئر ،تاج علی خان ریجنل منیجر مردان ،مبشر حبیب چیف انجینئر ،انجینئر محمد فیاض ،ملک داؤد آئی سی سول ،انعام اللہ خان ڈپٹی چیف انجینئر ،شالم خان ڈسٹرکٹ انجینئر اور ارباب ثاقب جنرل منیجر پشاور شامل تھے ۔اس کے علاوہ ندیم طاہر خیلی سینئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی تحصیل ٹوپی نے بھی شرکت کی ۔سوئی نادرن گیس کے حکام نے سپیکر اسد قیصر کو یقین دہانی کرائی کہ NA-13صوابی کے کافی سارے علاقوں میں پائپ لائن بچھانے کا کام عنقریب مکمل کیا جائے گا ۔بہت سارے علاقوں میں مٹیریل کی فراہمی شروع ہو چکی ہے اور فیلڈ میں کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جارہاہے ۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ6 اینچ قطر کے پائپ کو سات کلومیٹر کے علاقے تک پہنچایا جا چکا ہے اور مزید کی سپلائی عنقریب مکمل کر دی جائے گی ۔سپیکر اسد قیصر نے حکام کو زید ہ کے عوام کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی جس پر حکام نے بتایا کہ عنقریب سوئی نادرن گیس کے حکام زیدہ کے وفد کے ساتھ بیٹھ کر ان کے تحفظات کو دورکریں گے ۔سپیکر اسد قیصرنے حکام پر زور دیا کہ جن علاقوں کا سروے باقی ہے وہ جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور چھ ماہ کے اندر اندر کام مکمل کرکے گیس کی سپلائی رواں کی جائے تاکہ صوابی کے عوام گیس کی نعمت سے مستفید ہو سکیں۔سپیکر اسدقیصرنے سوئی نادرن گیس کے حکام اور فیلڈ سٹاف کے کام کے جذبے کے سراہا۔