نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کیخلاف سیریز سے پہلے اپنے ہی کھلاڑیوں سے پریشان مگر کیوں؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کیخلاف سیریز سے پہلے اپنے ...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کیخلاف سیریز سے پہلے اپنے ہی کھلاڑیوں سے پریشان مگر کیوں؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کو لے کر بہت پریشان ہیں کیونکہ 6 اہم کھلاڑی ہی انجریز کا شکار ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ کی جانب سے کرکٹرز کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی ٹیم ساﺅتھی کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں جبکہ نیل ویگنر انجری کا شکار ہیں اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کے پاﺅں اور ہنری نکلز کی پنڈلی میں تکلیف ہے۔
گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہنری کے ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہے اور اعجاز پٹیل پنڈلی کی تکلیف کاشکار ہی، کرکٹ ٹیم کی پریشان کن صورتحال ہے لیکن انجریز کھیل کا حصہ ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ 

مزید :

کھیل -