لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف انتقال کر گئے 

لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف انتقال کر گئے 
لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق خواجہ محمد شریف نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔
یاد رہے کہ خواجہ محمد شریف وکلا کی تحریک کی بنا پر 16 مارچ 2009کو ان ججوں کے ہمراہ اپنے عہدے پر بحال ہوئے تھے جن کو 3 نومبر 2007کو پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عہدے پر بحالی کے تقریباً ایک ماہ کے اندر انہیں 14 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر 2010کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ خواجہ شریف نے 1971 میں وکالت شروع کی اور دو مرتبہ لاہور کی ضلعی بار کے صدر منتخب ہوئے اور ہائی کورٹ کے جج بننے سے پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے بھی فائز رہے۔ وہ لگ بھگ 13 برس تک ہائیکورٹ کا جج رہنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -