ٹنڈوالہ یار میونسپل کمیٹی کے ضمنی انتخاب میں دلچسپ صورتحال، ایک امیدوار لیکن ووٹنگ جاری

ٹنڈوالہ یار میونسپل کمیٹی کے ضمنی انتخاب میں دلچسپ صورتحال، ایک امیدوار ...
ٹنڈوالہ یار میونسپل کمیٹی کے ضمنی انتخاب میں دلچسپ صورتحال، ایک امیدوار لیکن ووٹنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈوالہ یار (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹنڈوالہ یار میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر ایک کیلئے بلدیاتی ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے۔

ٹنڈوالہ یار میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر ایک پر دلچسپ صورتحال ہے جہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار کا کوئی مدمقابل نہیں ہے لیکن پھر بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔

اسی حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار نے انتخاب سے 24 گھنٹے قبل دستبرداری کا اعلان کیا جبکہ امیدوار کو 72 گھنٹے قبل دستبرداری سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کے باوجود پولنگ ہو گی، لوگ ووٹ ڈالیں گے یا نہیں اور کس کو کتنے ووٹ ملیں گے، نتیجہ شام کو ہی نکلے گا۔