الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف مرد نکلی ، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف مرد نکلی ، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الجیرز(ڈیلی پاکستان آن لائن )الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہو گئی۔
نجی ہم ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 25 سالہ باکسر کا رپورٹ میں مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ا یمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسامت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔
ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سامنے آ گئی جس کے بعد اب ان سے سونے کا تمغہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
لیک ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں طبی حوالے دیے گئے ہیں،واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راونڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
اینجلا کیرنی کا کہنا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ ان کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

مزید :

کھیل -