میپکو مظفر گڑھ، محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر2اہلکاروں کو معطل کرنیکا حکم
ملتان(نیوزرپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل راجیش کمارراٹھی نے محکمانہ فرائض میں غفلت بر(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
تنے اور نااہلی پر 2اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معطل ہونے والوں میں شہر سلطان سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ نفیس الرحمن اور روہیلانوالی سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ احسن اقبال شامل ہیں۔