میلسی، پولیس حراست میں ملزم ہلاک، ورثاء کامظاہرہ
میلسی(نمائندہ پاکستان،خبر نگار،سٹی رپورٹر) زیر حراست ملزم کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کا واقعہ،متاثرین نے کالونی چوک بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیاتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی میلسی میں محلہ دھرم پورہ کا رہائشی طلحہ نامی نوجوان ڈکیتی کے ایک مقدمے میں زیر حراست تھا اور ملزم پر منشیات فروشی کے الزمات بھی تھے تاہم گزشتہ شام حوالات میں اچانک ملزم کی طبیعت خراب ہوئی تو پولیس اسے طبی امداد کے لیے تحصیل(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)
ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لے ائی لیکن اسے تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ریفر کر دیا گیا جہاں نوجوان دم توڑ گیا ہلاک ہونے والے ملزم کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی جب اسے تشویش ناک حالت میں لائے تو ڈاکٹروں نے تشدد کے نشانات کے پیش نظر ملزم کا علاج کرنے کی بجائے اسے ڈی ایچ کیو وہاڑی ریفر کر دیا متاثرین نے رات گئے کالونی چوک میلسی کو بند کر کے بہاولپور وہاڑی بین الاضلاعی شاہراہ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران مظاہرین نوجوان کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے رہے دوسری جانب ڈی ایس پی میلسی رانا ندیم اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم پر تشدد کا الزام بے بنیاد ہے تاہم وہ منشیات کا عادی اور مختلف ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا اور گزشتہ شب دیگر حوالاتیوں کے ہمراہ حوالات میں موجود تھا اور کھانا کھانے کے بعد اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی جو ہسپتال پہنچنے کے باوجود جانبر نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ پولیس تمام قانونی پہلوں کا جائزہ لے گی اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے