فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری تفویض

فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری تفویض
فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری تفویض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لیے افسران کو ذمے داری سونپ دی۔چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 1سے 266تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے،پی کے 1سے 115تک کے ٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے،پی پی 1سے 297تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہوں گے،پی ایس 1سے 120تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص ملک تصدیق کے عمل کیلئے سپروائزرمقرر کر دیئے گئے،فارمز کی تصدیق کے انچارج سید ندیم حیدر ہوں گے۔