نارووال میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے2 افسوسناک واقعات ، مقدمات درج

نارووال میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے2 افسوسناک واقعات ، مقدمات درج
نارووال میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے2 افسوسناک واقعات ، مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نارووال کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے2 افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نارووال کے علاقے پسوال میں ملزمان نے خاتون سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ 2 ملزمان دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیوی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ادھر پولیس نے نارووال میں ریبہ موڑ پر بھی 19 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔