تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،خاندانی نظام کی کمزور ی افراد کو منشیات کا عادی بناتی ہے:مریم اورنگزیب

تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،خاندانی نظام کی ...
تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،خاندانی نظام کی کمزور ی افراد کو منشیات کا عادی بناتی ہے:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ پروگرام شروع کیا ،تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، خاندانی نظام کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ خاندانی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے ہی لوگ نشے کے عادی ہوتے ہیں۔

کپل شرما سے لڑائی کے بعد سنیل گروور شوکا حصہ بن گیا
اسلام آباد میں عالمی یوم صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان کی ترقی صحت میں ہے۔ حکومت نے پورے پاکستان میں ہیلتھ کیئر پروگرام شروع ہوا ہے۔ صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں نجی شعبہ بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ہیلتھ پروگرام کے تحت نجی اسپتال سرکاری اسپتالوں کے مریض بھی دیکھیں گے۔ وزیراعظم کا ہیلتھ کیئرپروگرام ایشیاکا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ ہیلتھ کیئر پروگرام کے ذریعے بنیادی سطح پر غذائی قلت پر قابو پالیا جائیگا۔ تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

وہ وقت جب شراب پی کر مرنیوالے شہری کی قبر میں سانپ بیٹھ گیا، میت اتارتے ہی درجنوں بچھولپٹ گئے
وزیر مملکت برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرائم منسٹر ایجوکیشن ریفارمز کے تحت کام کیے جارہے ہیں۔ تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم ہی ملک کی ترقی کی کنجی ہے۔ حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بروقت سہولیات دینے پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کی ترقی میں دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔پاکستان پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کی نذر رہا ہے۔

9 سالہ بچہ گُم ہوگیا، خاندان والوں نے پولیس کے ساتھ مل کر گھر تو کیا پورا شہر چھان ڈالا، لیکن بچہ دراصل کمرے میں ہی موجود تھا، بالآخر کہاں سے ملا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے گا
شہر اقتدار کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی نظام کمزور سے کمزور ہوتا جا رہا ہے ۔خاندانی نظام کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ خاندانی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے لوگ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں اور یہی ڈپریشن ہی نوجوانوں کو منشیات کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔

مزید :

قومی -