”شعیب ملک اور محمد حفیظ کو عزت اور وقار کیساتھ چلے جانا چاہئے“

”شعیب ملک اور محمد حفیظ کو عزت اور وقار کیساتھ چلے جانا چاہئے“
”شعیب ملک اور محمد حفیظ کو عزت اور وقار کیساتھ چلے جانا چاہئے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ سے پاکستان کرکٹ کو بہت مدد ملے گی اور دونوں کو ہی عزت اور وقار کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز نے کہا کہ ”دونوں کو عزت اور وقار کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے چلے جانا چاہئے۔ کمنٹری کے دوران دونوں کھلاڑیوں سے ہی سامنا ہوتا رہتا ہے اس لئے میں ذاتی بیانات دینے سے گریز کرتا ہوں۔ بلاشتہ دونوں طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کر رہے ہیں لیکن اب میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ دونوں باعزت طریقے سے پاکستانی ٹیم کو الوداع کہہ دیں۔“
رمیز راجہ کا ماننا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کیساتھ آگے بڑھنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا ”میرے خیال سے دونوں آل راﺅنڈرز اگر ریٹائرمنٹ لے لیں تو اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا کیونکہ اس وقت ہمارے پاس اچھے نوجوان کھلاڑیوں کی کھیپ موجود ہے اور ہمیں انہیں لے کرآگے ضرور بڑھنا چاہئے۔“

مزید :

کھیل -