این اے 73،لاہورہائیکورٹ کا خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

این اے 73،لاہورہائیکورٹ کا خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم
این اے 73،لاہورہائیکورٹ کا خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر این اے 73 میںکامیاب ہونے والے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 73میں خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کی عثمان ڈار کی درخواست پر جسٹس مامون الرشید نے فیصلہ سنادیا،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا،اس حوالے سے لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف کو نوٹس جاری کردیے۔
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسرنے فارم 45پولنگ ایجنٹس کوفراہم نہیں کیا،خواجہ آصف سے صرف 1406 ووٹوں سے شکست ہوئی،اس لئے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے عام انتخابات میں این اے 73 پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کوشکست دی تھی۔