بنگلہ دیش، مظاہرین نے ڈھاکہ میں قائم اندرا گاندھی کلچرل سنٹر بھی نذر آتش کردیا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں مشتعل مظاہرین نےبھارت کے ساتھ ثفاقتی تعلقات کے فروغ کے لیےقائم اندراگاندھی کلچرل سینٹر نذر آتش کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے ڈھاکہ کے علاقے دھانموندی میں واقع اندراگاندھی کلچرل سینٹر کے علاوہ بنگابندھو میموریل میوزیم میں بھی آگ لگادی۔مذکورہ میوزیم حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمان کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا، جنہیں 1975 میں قتل کردیا گیا تھا جب وہ ملک کے صدر تھے۔خیال رہے کہ اندراگاندھی کلچرل سینٹر کا افتتاح مارچ 2010 میں بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ثقافتی رابطوں کے فروغ کے مقصد کے تحت کیا گیا تھا اور اس کے زیر انتظام ثقافتی پروگرام، سیمینارز، ورکشاپس، بھارتی ماہرین، پروفیشنلز اور یوگا ٹرینرز سے مصروفیات، ہندی، بھارتی کلاسیکل موسیقی اور کتھک اور منی پوری بھارتی ڈانسز کی تربیت بھی شامل تھی۔