بھارتی فلم”کھلاڑی 786“پر پابندی لگ گئی

بھارتی فلم”کھلاڑی 786“پر پابندی لگ گئی
بھارتی فلم”کھلاڑی 786“پر پابندی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سنسربورڈ نے بھارتی اداکار اکشے کمار کی آ نے والی فلم”کھلاڑی 786“کے اشتہاروں کو بین کر دیا ہے۔فلم سے مسلمانوں کے جذباتوں کو مجروح کیا گیا ہے۔سنسر بورڈنے سینما ہالز اور ڈسٹربیوٹر ز کوفلم کی تشہیر سے روک دیا ہے ۔ سینسر بورڈ کے چیئر مین راجا مصطفی حیدر نے راولپنڈی کی سٹی ڈسٹرکٹ گورئمنٹ کو حکم دیا ہے کہ فلم کے تمام بینزز کو اتار دیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کے چلنے یانا چلنے کے بارے فیصلہ میں سنسر بورڈ فلم کی سکریننگ کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈسٹری بیوٹرز کو اس فلم میں سے لفظ”786“نکالنے پر آمادہ کریں گے۔دوسری جانب ڈسٹربیوٹر سہیل مختار کا کہنا ہے کہ سنسر بورڈ کے پاس قابل اعتراض فلم کے نام کوتبدیل کرنے کا قانونی حق موجود ہے۔ اکشے کمار کی یہ فلم سات دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید :

قومی -