حکومت بے بس ، عدلیہ ہر ایشو پر توجہ دے رہی ہے، مولا بخش چانڈیو

حکومت بے بس ، عدلیہ ہر ایشو پر توجہ دے رہی ہے، مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت بے بس عدلیہ ہر ایشو پر توجہ دے رہی ہے ، ملک میں نئی روایات جنم لے رہی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اس ملک میں نئی روایات جنم لے رہی ہیں، اس سے پہلے کبھی وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ایسا بیان نہیں آیا کہ افواج پاکستان میرے منشور کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کی سمجھ نہیں آ ئی ،عمران خان کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ چیف جسٹس نے اہم مسائل کی طرف میری تو جہ دلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہر ایشو پر توجہ دے رہی ہے اور حکومت بے بس ہے حالانکہ یہ کا م تو حکومتوں کا ہے چاہے وہ صوبائی ہوں یا وفاقی حکومت ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -