پی آئی ٹی بی نے پنجاب کے سرکاری محکموں کیلئے 500 سے زائد ویب سائٹس وضع کر لیں

پی آئی ٹی بی نے پنجاب کے سرکاری محکموں کیلئے 500 سے زائد ویب سائٹس وضع کر لیں
پی آئی ٹی بی نے پنجاب کے سرکاری محکموں کیلئے 500 سے زائد ویب سائٹس وضع کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سید بلال حیدر کی زیرِ صدارت ارفع ٹاور میں منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں کیلئے اب تک 500 سے زائد ویب سائٹس وضع کر چکا ہے جن میں سے 490 ویب سائٹس انگریزی جبکہ 18 ویب سائٹس اردو زبان میں دستیاب ہیں۔ان ویب سائٹس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ‘ پنجاب امتحانی کمیشن‘ لاہور ہائی کورٹ‘ پنجاب پولیس‘ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن‘ فنانس ڈیپارٹمنٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب آفس سمیت دیگر ویب سائٹس شامل ہیں۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی کو بتایا گیا کہ  ان ویب سائٹس پر اب تک ساڑھے آٹھ  ارب ہٹس ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ پنجاب کے علاوہ پی آئی ٹی بی وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات‘ سی پیک‘ ویب 3.0 اور بلوچستان پولیس سمیت دیگر اداروں کیلئے بھی ویب سائٹس وضع کر چکا ہے اور متعلقہ محکموں کو ان کی ویب سائٹ پر مواد اپ لوڈ کرنے کی تربیت بھی دے چکا ہے۔ان ویب سائٹس کی فہرست www.pitb.gov.pk/web_presence پر دستیاب ہے۔