ٹرمپ نے  ٹرانس جینڈرزپر خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی

ٹرمپ نے  ٹرانس جینڈرزپر خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی
ٹرمپ نے  ٹرانس جینڈرزپر خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی
سورس: The White House: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹرانس جینڈر خواتین کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ہائی سکول، یونیورسٹیز اور مقامی سطح کے کھیلوں پر لاگو ہوگا۔ اس کے تحت محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان سکولوں کی تحقیقات کرے جو اس قانون پر عمل نہیں کر رہے۔

بی بی سی کے مطابق ریپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کھیلوں میں "انصاف" بحال ہوگا، لیکن ایل جی بی ٹی کی حمایت کرنے والے اور انسانی حقوق کے ادارے اسے امتیازی سلوک قرار دے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق  اس حکم نامے کے ذریعے محکمہ تعلیم کو بااختیار بنایا گیا ہے کہ وہ ٹائٹل نائن  کے تحت سکولوں کی جانچ کرے۔ ٹائٹل نائن ایک امریکی قانون ہے جو تعلیمی اداروں میں صنفی امتیاز کو روکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا "اگر آپ مردوں کو خواتین کی کھیلوں کی ٹیموں میں شامل ہونے دیں گے یا انہیں خواتین کے لاکر رومز میں داخل ہونے دیں گے، تو آپ کی تحقیقات ہوں گی اور آپ کی وفاقی فنڈنگ خطرے میں پڑ جائے گی۔"

ٹرمپ نے واضح کیا  کہ یہ پابندی 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس پر بھی لاگو ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان ٹرانس جینڈر اولمپک کھلاڑیوں کے ویزے منسوخ کر دیں گے جو امریکہ میں آکر مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایسے مردوں کے ویزا مسترد کر دیں جو خود کو خواتین کھلاڑی ظاہر کر کے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔