کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کپواڑہ کے علاقے زچلڈارہ میں بھارتی فوجیوں کی بلا جواز فائرنگ کے نتیجے میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے زخمی ہوجانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی ایک بدترین مثال قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے رہنماﺅں ظہور احمد بٹ اور محمد رفیق وار نے زچلڈارہ ، راجوار اور ہندواڑہ میں واقعے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا۔کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے نازک موڑ پر اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے شہداکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔احتجاجی مظاہروں میں لریشن فرنٹ کے عبدالمجید شاہ، ارشاد احمد میر، محمد رفیض، فاروق احمد لون اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -