پاک فضائیہ کے چھ ائیر کموڈور کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے چھ ائیر کموڈور کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے چھ ائیر کموڈورز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی،پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے ایئر کموڈورز میں اطہر شمس، عامر مسعود، سرفراز خان، ندیم طارق، فواد یونس اور شہاب شفقت شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایئر وائس مارشل اطہر شمس نے 1987ء میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔ دیگر اہم ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ وہ سعودی عرب میں دفاعی اتاشی بھی رہے۔ ایئر وائس مارشل عامر مسعود اور ایئر وائس مارشل سرفراز خان جنوری 1988ء4 میں پاک فضائیہ سے منسلک ہوئے۔ سرفراز خان اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف آپریشنز اور دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ایئر وائس مارشل ندیم طارق جے ایف سیونٹین پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور چیف انجینئر رہے۔ اس وقت وہ جے ایف سیونٹین طیارہ ساز فیکٹری کامرہ کے نائب منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ایئر وائس مارشل فواد یونس میراج ریبلڈ فیکٹری کامرہ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں جبکہ ایئر وائس مارشل بننے والے شہاب شفقت نائب چیف آف ایئر سٹاف الیکٹرانکس ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -