پریمی جوڑے نے اجتماعی خودکشی کرلی

پریمی جوڑے نے اجتماعی خودکشی کرلی
پریمی جوڑے نے اجتماعی خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع بدین میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکے اور لڑکی نے اجتماعی خودکشی کر لی۔پریمی جوڑے کی لاشیں ان کے گھروں پر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور اہلِ خانہ کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔بدین کے گاﺅں پیرو لاشاری کے قریب 16 سالہ رمیش اور 15سالہ لڑکی پریمی نے گھر کے قریب درخت میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کوپسند کرتے تھے اورشادی کرنا چاہتے تھے۔دونوں کے اہلِ خانہ ان کی شادی پر رضا مند نہ تھے، شادی سے انکار پر دونوں نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔پریمی جوڑے کی لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی ہیں، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہے۔