نادرا کی جانب سے دستاویز کا عدم اجراافسوسناک ہے،محفوظ النبی

نادرا کی جانب سے دستاویز کا عدم اجراافسوسناک ہے،محفوظ النبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے شہر قائد کے مکینوں کیلئے وراثتی دستاویز کا عدم اجراء افسوسناک ہے۔ ان تاثرات کااظہار سوشل ایکٹویسٹ محفوظ النبی خان نے سندھ یونٹی بورڈ کے صدر سید نسیم شاہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری مسعود عالم آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ عام تاثر یہ ہے کہ وفاقی ادارہ سند ھ کے دارالحکومت اور ملک کے اقتصادی مرکز کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک رواں رکھے ہوئے ہے جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں نادرا نے ایک عرصہ قبل ہی وارثتی دستاویز پر کام شروع کردیاتھا اور عوام اُس سے مستفید ہورہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں برسراقتدار سیاسی پارٹیوں کے کراچی سے منتخب اراکین میں بھی شہریوں کے ان بنیادی مسائل پرپُراسرار خاموشی اختیا رکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام میں انتہائی پارٹیوں کے حوالے سے بدزنی پھیل رہی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -