باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،سرچ آپریشن کے دوران 3 افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،سرچ آپریشن کے دوران 3 ...
باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،سرچ آپریشن کے دوران 3 افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 3 افرادکو گرفتارکیا جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارو د بر آمدکیا ۔

2018تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیں گے،نوا زشریف کی کویت کے ایوان صنعت و تجارت کے وفدسے ملاقات میں گفتگو

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان سے بم بنانے کے طریقوں پر مشتمل لٹریچراور مختلف قسم کے نقشے جات بھی برآمدہوئے جبکہ اسلحے میں روسی ساختہ رائفل،دستی بم ، مارٹر گولے اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی شامل ہیں۔ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش جا ری ہے۔

مزید :

پشاور -