پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا

پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گاانہوں نے سنگا پور کی بزنس کمیونیٹی کی جانب سے پنجاب میں واٹر فلٹریشن اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگا پور کی انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پنجاب میں نئے انڈسٹریل زون کا قیام ،غیرملکی سرمایہ کاروں کوانڈسٹریز کے قیام کے لیے مفت اراضی،ٹیکسوں اور مشینری میں چھوٹ اور ایک چھت تلے مختلف محکموں میں ان کے مسائل کا حل اور سازگار ماحول کے باعث صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔جس سے صوبہ میں نئی انڈسٹریز اور ان میں روزگار کے لاکھوں مواقع سے صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔موجودہ حکومت کی صنعتی سازگار پالیسیاں خوشحال پنجاب کی جانب ایک قدم ثابت ہونگی اور حکومت کی صنعتی ترقی کا ویژن بھی پورا ہوگا۔