لاہور بورڈ نے ویب سائٹ طلبہ کی سہولت کیلئے مزید بہتراور آسان بنا دی، پروفیسر اسماعیل

لاہور بورڈ نے ویب سائٹ طلبہ کی سہولت کیلئے مزید بہتراور آسان بنا دی، پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ www.biselahore.com کو عوام بِل خصوص طالب علموں اور تعلیمی اداروں کی سہولت کے لئے مزید بہتر اور آسان رسائی کا ذریعہ بنایا ہے یہ بات چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی بورڈ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے طالب علموں اور دیگر لوگوں کو ضروری معلومات ، سہولیات مہیا کرنے کی خاطرویب سائٹ میں نئے فیچرز شامل کئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ پر آنے والی شکایات و تجاویز پرروزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے اور متعلقہ شعبہ سے درکار معلومات لے کر عوام تک پہنچائی جاتی ہیں تا کہ لوگوں کو اپنے معاملات کے لئے بورڈ کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر مختلف فارمز اور دیگر مٹیریل بھی اپ لوڈ کیا ہوا ہے۔ تا کہ طالب علموں ، تعلیمی اداروں اور عوام کو گھر بیٹھے درکار مٹیریل ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال میں لا سکیں۔


چیئرمین نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ طالب علموں اور متعلقہ اداروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کے ذریعے ضروری سہولیات مہیا کی جائیں اس طرح طالب علموں ، خصوصاً طالبات کے لئے یہ بات اطمینان بخش ہے کہ دفتری اصلاحات سے ان کو بِل خصوص فائدہ پہنچایا جائے تا کہ انہیں تعلیمی سفر میں سہولت رہے اور کوئی مشکل پیش نہ آئے۔دریں اثنا جاری سیکنڈری سکول امتحان سالا نہ 2019ء کے سلسلے میں 06مارچ بہ روز بْدھ فزکس اور اسلامیات اختیاری کے پیپرز ہوں گے۔ اس تمام عمل کی جانچ پڑتال کے لئے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ مانیٹرنگ ٹیمیں بھی اپنا رول احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں۔