غالب مارکیٹ پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

غالب مارکیٹ پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر ) غالب مارکیٹ پولیس نے علاقہ غیر سے شہر میں اسلحہ لانے والے ملزم کو گرفتار کر کے کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گلبرگ عبدالوہاب کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے مشکوک کار کو روکا جس سے دورانِ چیکنگ اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔برآمداسلحہ میں پستول، آٹومیٹک رائفلز اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں،پولیس نے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔اے ایس پی کے مطابق ملزم راشد مسعود علاقہ غیر سے اسلحہ لا رہا تھا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -